راولپنڈی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر اے بازار میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ پولیس مدعیت میں 16 ایم پی او، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعہ 188، روڈ بلاک کرنے و پنجاب حکومت کے خلاف نعرہ بازی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
تھانہ نیوٹاون کے مقدمے میں مظاہرین پر پیڑول میں کپڑا بھگو کر پولیسں وین کو نظر آتش کرنے کی کوشش کرنے اور پیڑول کی بوتل برآمد کرنے کے بھی انکشافات ہوئے ہیں۔
مقدمے میں امیدوار این اے 56 شہریار ریاض، امیدوار این اے 57 سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس تنویر اسلم، سابق ایم پی ایز اعجاز جازی، راجہ راشد حفیظ، عالیہ حمزہ اور کرنل ر اجمل صابر کو نامزد کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے صدر چوہدری امیر افضل، زید خلیق کیانی، عمر تنویر بٹ، عامر مغل وغیرہ سمیت 57 نامزد اور 150 نامعلوم کارکنان بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج ختم کرنے اور کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت
مدعی مقدمہ کے مطابق امن وامان کی ڈیوٹی کے لیے فورس کے ساتھ کلمہ چوک موجود تھے جہاں پی ٹی آئی کے رہنما خالد جدون، مسلم شہزاد، خطیب الرحمان اور راجہ بابر کی سربراہی میں 15 کارکنان ریلی کی شکل میں دھمیال روڈ پر آگئے۔
ریلی کے شرکاء نے روڈ بلاک کر کے حکومت پنجاب کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی جس پر پولیس ٹیم نے ان میں سے راجہ بابر حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر گلیوں میں فرار ہوگئے۔
ملزمان نے پابندی کے باوجود ریلی نکال کر روڈ بلاک کرکے حکومت پنجاب کے خلاف نعرہ بازی اور احتجاجی مظاہرہ کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔