رشبھ پنت کے بعد ایک اور نوجوان بھارتی کرکٹر حادثے کا شکار

مشیر خان کی گردن سمیت جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں، رپورٹس


ویب ڈیسک September 29, 2024
مشیر خان کی گردن سمیت جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں، رپورٹس (فوٹو: انڈین میڈیا)

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے بعد ایک اور کرکٹر کار حادثے کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر مشیر خان لکھنؤ کے مضافات میں سڑک حادثے کا شکار ہوئے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

19 سالہ نوجوان کرکٹر یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ایرانی کپ کیلئے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے، آل راؤںڈر کی گردن سمیت جسم میں متعدد چوٹیں آئی ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ پلئیرز کی جیبیں پیسوں سے بھرنے کی تیاری! جے شاہ کا بڑا اعلان

آل راؤنڈر مشیر خان کے ہمراہ انکے والد نوشاد خان بھی ساتھ تھے تاہم انہیں حادثے میں معمولی خراشیں آئی ہیں۔

Musheer was travelling with his father Naushad Khan and two more people from Azamgarh to Lucknow at Purvanchal Expressway on Friday afternoon when his car met with a divider and overturned. (Express Photo)

حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم بتایا جارہا ہے کہ ہائی وے پر گاڑی ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی جس سے دونوں باپ بیٹے زخمی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید چوٹوں کی وجہ سے مشیر خان ایرانی کپ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ رنجی ٹرافی 2024-25 کے سیزن میں بھی انکی شرکت غیر یقینی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ کرکٹر کم از کم 3 ماہ تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے سے قاصر رہیں گے۔

واضح رہے کہ مشیر خان بھارتی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں