طویل مدتی خلائی سفر دل کیلئے نقصان دہ قرار

  واشنگٹن: ایک نئی زیرو گریوٹی اسٹڈی سے پتہ چلتا ہے کہ مریخ تک طویل مدتی خلائی سفر خلابازوں کے دلوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک ماہ کے بعد 48 بائیو انجینیئرڈ انسانی دل کی بافتوں کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا جس میں پایا گیا کہ وہ زمین پر انسانی دل کے مقابلے میں زیادہ کمزور تھا۔

محققین نے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی رپورٹ میں پایا کہ خلا میں رہنے والے خلابازوں کے ٹشوز بھی کمزور ہوجاتے ہیں جس میں سوزش اور آکسیڈیٹیو نقصان کے جینیاتی ثبوت بھی ملے ہیں جو دل کی بیماری کی علامت ہیں۔

بالٹی مور میں جانس ہاپکنز میڈیسن کے پوسٹ ڈاکیٹرل فیلو محقق ڈیوین مائر نے مزید کہا کہ دل کے ٹشوز میں یہ آکسیڈیٹیو نقصان اور سوزش بہت سے خلابازوں کی پرواز کے بعد مستقل طور پر بھی ظاہر ہوئی ہے۔