- حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم
- قائداعظم یونیورسٹی میں طلباء گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم میں 25 طلباء شدیدزخمی
- پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق
- کراچی؛ غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک
- مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب
- کورونا ویکسین اور جنسی پارٹیاں؛امریکا میں بھارتی نژاد ڈاکٹر ملازمت سے برطرف
- کراچی؛ گھر کے باہر کئی ماہ سے کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق
- پیرس اولمپکس؛ غصے نے گولڈ میڈل سے محروم کردیا، نیرج کا اعتراف
- لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار
- کم وقت میں چاپ اسٹکس سے سب سے زیادہ چاول کے دانے کھانے کا ریکارڈ
- کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج
- اسرائیل نے حسن نصراللہ کو کسطرح شہید کیا
- حسن نصر اللہ کے قتل سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، پاکستان
- ناسا نے سورج کی دلکش تصویر جاری کردی
- آئی پی ایل میں فرنچائزز کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی بَلی چڑھانے کی تیاری
- آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ
- مشن ابھی مکمل نہیں ہوا، آنے والے دنوں میں مزید کچھ ہوگا؛ نیتن یاہو کی دھمکی
- راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
حسن نصر اللہ کے قتل سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، پاکستان
اسلام آباد: لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے قتل پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو قتل کرنے سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہری آبادیوں پر اس قسم کے حملے بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہیں جو تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، اسرائیلی افواج کئی روز سے لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کر رہی ہیں اور شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بناکر سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچارہی ہیں۔
ترجمان نے حملوں سے متاثرہ افراد، ان کے خاندان اور لبنان کے عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے اور مشرق وسطیٰ میں امن بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔