عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 3 نئے مقدمات درج

مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی نامزد کیا گیا


ویب ڈیسک September 29, 2024
فوٹو فائل

پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے لیاقت باغ مری روڈ احتجاج کال پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 3 نئے مقدمات درج کر لیے.

عمران خان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 7 اے ٹی اے کی دفعہ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی نامزد کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل سے مظاہروں کی کال دی اور کارکنوں کو قومی اداروں کے خلاف اکسایا۔

نئے مقدمات تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ سول لائن پولیس نے درج کیے جن میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دو دفعات جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔

پنجاب حکومت، قومی اداروں پر تنقید، توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو اور پتھراؤ کے بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں