کراچی میں رواں برس 100سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ہو چکی پولیس رپورٹ

جنوری میں25، فروری میں19، مارچ میں4، اپریل میں7، مئی میں 9، جون میں19 اور جولائی میں 8 اہلکار موت کے گھاٹ اتارے جاچکے


ویب ڈیسک July 15, 2014
زیادہ تر پولیس اہلکاروں کو کالعدم تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

شہر قائد میں رواں برس اب تک 91 پولیس اور 9 رینجرز اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔

کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس اب تک 91 پولیس اور رینجرز کے 9 اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں 25 اہلکار، فروری میں 19، مارچ میں 4، اپریل میں 7، مئی میں 9، جون میں 19 اور جولائی میں اب تک 8 اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو چکے ہیں۔

[infogram url="
" height="580"]

کراچی پولیس کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر پولیس اہلکاروں کو ویسٹ زون میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیادہ تر پولیس اہلکاروں کو کالعدم تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے اور اس علاقے میں کالعدم تنظیم کا منظم گروہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں