- ایم ڈی کیٹ امتحانات میں میرٹ بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
- جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- کراچی؛ چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد
- نیپال میں سیلاب نے تباہی مچادی؛ 125 سے زائد افراد جاں بحق
- حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی
- کراچی میں رانگ وے آنے والی سفید ریوو گاڑی کی ٹکرسے زخمی شہری چل بسا
- حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم
- قائداعظم یونیورسٹی میں طلباء گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم میں 25 طلباء شدیدزخمی
- پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق
- کراچی؛ غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک
- مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب
- کورونا ویکسین اور جنسی پارٹیاں؛امریکا میں بھارتی نژاد ڈاکٹر ملازمت سے برطرف
- کراچی؛ گھر کے باہر کئی ماہ سے کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق
- پیرس اولمپکس؛ غصے نے گولڈ میڈل سے محروم کردیا، نیرج کا اعتراف
- لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار
- کم وقت میں چاپ اسٹکس سے سب سے زیادہ چاول کے دانے کھانے کا ریکارڈ
- کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 3 نئے مقدمات درج
کراچی؛ گھر کے باہر کئی ماہ سے کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق
کراچی: گلستان جوہر میں دو کمسن بھائی کھلیتے ہوئے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں جا بیٹھے، گاڑی کے دروازے لاک ہو جانے سے ایک کمسن بھائی دم گھںٹے سے جاں بحق جبکہ دوسرے بھائی کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جاں بحق ہوئے بچے کی شناخت 4 سالہ رؤف اور تشویشناک حالت میں گاڑی سے نکالے جانے والے بچے کی شناخت 3 سالہ حسان کے نام سے کی گئی۔
شارع فیصل پولیس کے مطابق دونوں بچے آپس میں سگے بھائی ہیں، واقعے کے وقت بچوں کا والد گھر پر موجود نہیں تھا جبکہ والدہ گھر کے اندر موجود تھیں۔
پولیس حکام کے مطابق انھوں نے بتایا کہ کمسن بچے مالک مکان کے ہیں جبکہ گاڑی کرایہ دار کی ہے جو کہ کئی ماہ سے خراب حالت میں گھر کے باہر کھڑی ہے۔
پولیس نے گاڑی کے مالک کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔