مہمند ایجنسی میں گھر پر دستی بم حملے میں خاتون جاں بحق 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

تحصیل صافی کے علاقے شیخ بابا میں نامعلوم ملزمان گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے


ویب ڈیسک July 15, 2014
تحصیل صافی کے علاقے شیخ بابا میں نامعلوم ملزمان گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے. فوٹو؛فائل

مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں گھر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل صافی کے علاقے شیخ بابا میں نامعلوم ملزمان گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ حملے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دستی بم حملے کے فوری بعد علاقہ مکینوں کی تعداد متاثرہ گھر پہنچ گئی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں