ملتان میں ویمن کرکٹر نے عدالتی سمن ملنے پر تیزاب پی کر خودکشی کرلی
ملتان کی ایک با اثر شخصیت نے حلیمہ کو 2 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے کے عدالتی سمن بھجوائے تھے۔
ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن حلیمہ رفیق نے عدالتی سمن ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی کرخود کشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہادت والہ کی رہائشی حلیمہ رفیق ملتان کرکٹ ٹیم کی رکن تھی اور اس نے آف دی گراؤنڈ ہونے والی مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے میڈیا کو بتایا تھا جس پر ملتان کی ایک با اثر شخصیت نے اسے 2 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے کے عدالتی سمن بھجوائے تھے۔
عدالتی سمن ملنے پر حلیمہ اور ان کے اہل خانہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے،اتوار کی شام حلیمہ نے مبینہ طور پرتیزاب پی لیا، حالت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ حلیمہ کو آبائی قبرستان می سپردخاک کردیا گیا۔