- اینٹوں کے بھٹے جدید ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ ہو سکے
- ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
- ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق 2 انجینئر سپرد خاک
- پنجگور میں شہید 7 مزدوروں کی شجاع آباد میں نماز جنازہ اور تدفین
- معیشت بہتر،گرین انرجی کا حصول ہدف، احسن اقبال
- جولائی اگست، پاک سعودی دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ
- ‘طاقت انصاف کا متبادل نہیں ہوسکتی’، چین کا اقوام متحدہ میں آزاد فلسطین کا مطالبہ
- کراچی: امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم
- کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ہوجائے تو ایسی اسمبلی رکنیت پر لعنت بھیجتے ہیں، مصطفیٰ کمال
- ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج کی تفصیلات جاری کردیں
- کراچی بچاؤ تحریک کے تحت محفل داستان گوئی کا انعقاد
- بھارت نے عالمی سول ایوی ایشن رولز کی دھجیاں اڑا دیں
- کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن میں فارم ہاؤس پر شدید ہوائی فائرنگ، خاتون زخمی، 22 نوجوان گرفتار
- سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا
- حیدرآباد میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، منشیات فروش خاتون گرفتار
- حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد لبنانی فوج نے اپنا پہلا بیان جاری کردیا
- ارشد ندیم کراچی میراتھن کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر
- فلپائن میں امریکی میزائل کی منتقلی سے امن مجروح ہو رہا ہے، چین
- اسپیکر قومی اسمبلی کی مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد
- کے پی حکومت کے پاس ایک ایجنڈا ہے کہ جلسہ اور ناچ گانا کہاں کرنا ہے، فیصل کریم کنڈی
شاداب خان کی ٹیم پینتھرز نے چیمپئنز کپ جیت لیا
فیصل آباد: شاداب خان کی ٹیم پینتھرز نے فائنل میں مارخورز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئنز ون ڈے کپ جیت لیا۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں مارخورز کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 122 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پینتھرز نے 123 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اووورز میں حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کے عبدالبنگلزئی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
عمر صدیق نے 19، ساجد خان 15، عثمان خان نے 13 رنز بنائے جبکہ حیدر علی صفر پر آوٹ ہوگئے، رضوان محمود 16 اور کپتان شاداب خان 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
مارخورز کی طرف سے عاکف جاوید اور محمد عمران نے 2، 2جبکہ شاہنواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں مارخورز کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33.4 اوورز میں 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ فخر زمان 46، حسیب اللہ خان 27 اور بسم اللہ خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
کپتان افتخار احمد 3، کامران غمال 2، زین عباس 6،عاکف جاوید 8محمد عمران ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ زہد محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شاہنواز دھانی اور عبدالصمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پینتھرز کی طرف سے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے تین، تین ساجد خان نے 2، شاداب خان اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔