عروہ حسین اور فرحان سعید نے پہلی بار اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کر دیں

جوڑا دسمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا اور 2020 کے آخر میں ان کی علیحدگی کی افواہیں بھی پھیلیں


ویب ڈیسک September 29, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

معروف پاکستانی شوبز جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی بیٹی جہاں آراء سعید کی پہلی بار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد یہ پوسٹس وائرل ہو گئیں۔

دونوں نے انسٹاگرام پر لندن میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو سے پہلے کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کیں، جس میں ان کی بیٹی جہاں آراء پہلی بار منظر عام پر آئیں اور پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: 'آج رات، ہم پھر سے تین ہو گئے ہیں۔'

عروہ اور فرحان کی بیٹی 3 جنوری کو پیدا ہوئی تھی، اور اکتوبر 2023 میں جوڑے نے اپنی پہلی اولاد کی متوقع آمد کا اعلان کیا تھا۔




یہ جوڑا دسمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا اور 2020 کے آخر میں ان کی علیحدگی کی افواہیں بھی پھیلیں، جن پر دونوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تین سال تک ایک ساتھ تصاویر پوسٹ نہ کرنے کے بعد، انہوں نے عید الفطر 2023 کے دوران تصاویر شیئر کر کے تمام افواہوں کا خاتمہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں