پاکستانی ڈیزائنر فراز منان عالمی فیشن انڈسٹری کے 500 بااثر شخصیات میں شامل

ویب ڈیسک  اتوار 29 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

  کراچی: پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر فراز منان کو عالمی فیشن انڈسٹری کے 500 بااثر شخصیات کی فہرست، بی او ایف 500، میں شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں دنیا بھر کے ان افراد کو شامل کیا جاتا ہے جو فیشن انڈسٹری کو نئی جہت دے رہے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)

فراز منان نے اس بڑی کامیابی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا، جہاں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’عالمی فیشن انڈسٹری کو تشکیل دینے والی بی او ایف 500 کا حصہ بن کر فخر اور خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘

منان کی فیشن برانڈ دنیا بھر میں اپنی شاندار ملبوسات کے لیے جانی جاتی ہے، جس میں روایتی ہنر مندی اور جدید ڈیزائن کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔

fdfsasdasdfsdf

ان کی تخلیقات نے بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں جیسے کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور سری دیوی کو بھی متوجہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔