کشمیر کی ساری لیڈر شپ جیل میں ہے تو یہ کیسے الیکشن ہو رہے ہیں مشال ملک

ہم یو این سے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر پر الیکشن باڈی بنائی جائے، مشال ملک


ویب ڈیسک September 29, 2024
ہم یو این سے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر پر الیکشن باڈی بنائی جائے، مشال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے الیکشن باڈی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے جسے عوام نے مسترد کردیا۔

مشال ملک نے کہا کہ ایسے الیکشن ہر چند سال بعد ہوتے ہیں کشمیریوں نے کبھی اس میں حصہ نہیں لیا۔ جتنے بھی امیدوار ہیں وہ بھارت نے پلانٹ کیے ہوئے ہیں۔

مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ الیکشن ڈھونگ اور الیکشن مانیٹرنگ آبزرور بھی ایک ڈرامہ ہے۔

 

مشال ملک نے کہا کہ امیدوار کشمیریوں کے گھر جا کر کہ رہے ہم یاسین ملک کو آزاد کرائیں گے لیکن کشمیری ان کے لیے اپنے دروازے نہیں کھول رہے ہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ جس طرح فلسطین میں حالات چل رہے ہیں ویسے ہی کشمیر میں چل رہے ہیں۔ ہم یو این سے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ وہاں پر الکشن باڈی بنائی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں