غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کے یمن پر بھی فضائی حملے

اسرائیلی طیاروں نے پاور پلانٹس اور ایک سمندری بندرگاہ کو نشانہ بنایا

فوٹو: فائل

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے یمن میں راس عیسیٰ اور حدیدہ کے علاقوں میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ فضائی آپریشن میں لڑاکا طیاروں نے راس عیسیٰ کے علاقوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔


مزید پڑھیں: حوثی باغیوں کی بن گوریان ایئرپورٹ پر نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کی کوشش

بیان میں کہ گیا کہ اسرائیلی فوج نے فضائی حملے میں پاور پلانٹس اور ایک سمندری بندرگاہ کو نشانہ بنایا جو تیل کی درآمد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حوثی باغیوں نے تل ابیب ایئرپورٹ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت راکٹ داغا تھا جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کردیا تھا۔
Load Next Story