اسلام آباد سیو غزہ مہم ریلی سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار

پولیس نے پریس کلب سے ڈی چوک جانے والے راستے بند کردیے اور ڈی چوک سیل کردیا


ویب ڈیسک September 29, 2024
سابق سینیٹر مشتاق احمد کو دیگر 10 افراد کے ہمراہ گرفتار کیا گیا—فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں سیو غزہ مہم کے تحت پریس کلب کے باہر نکالی گئی ریلی کے دوران جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے پریس کلب کے باہر سے سابق سینیٹر مشتاق احمدسمیت دیگر 10 مظاہرین کو گرفتار کیا اور پھر سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے افراد میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی زیرقیادت ریلی اسرائیلی مظالم کے خلاف نکالی گئی تھی اور سیو غزہ مہم کے سلسلے میں سینیٹر مشتاق احمد کی ریلی پریس کلب کے باہر پہنچی، جس میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔

ریلی کے پیش نظر پولیس نے پریس کلب سے ڈی چوک جانے والے راستے بند کردیے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، سنیٹر مشتاق کی قیادت میں مظاہرین ڈی چوک میں احتجاج کرنا چاہتے تھے۔

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ریلی کو روکنے کے لیے ریڈ زون کو پہلے ہی سیل کر رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |