سرگودھااے ایس آئی کی ساتھی کے ساتھ مل کر میٹرک کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

اے ایس آئی محمد نواز نے ساتھی کی مدد سے میٹرک کی طالبہ کو اٹھایا اور اسے نجی رہائش گاہ لے جاکر زیادتی کی ، پولیس


ویب ڈیسک September 29, 2024
فوٹو:فائل

پولیس افسر نے ساتھی کی مدد سے 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج، تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی محمد نواز نے ساتھی احسان کی مدد سے میٹرک کی طالبہ ( ن ) کو اٹھایا اور اسے نجی رہائش گاہ میں لے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر تشدد بھی کیا۔ تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اے ایس آئی محمد نواز اور احسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، کوششیں جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں