- اینٹوں کے بھٹے جدید ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ ہو سکے
- ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
- ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق 2 انجینئر سپرد خاک
- پنجگور میں شہید 7 مزدوروں کی شجاع آباد میں نماز جنازہ اور تدفین
- معیشت بہتر،گرین انرجی کا حصول ہدف، احسن اقبال
- جولائی اگست، پاک سعودی دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ
- ‘طاقت انصاف کا متبادل نہیں ہوسکتی’، چین کا اقوام متحدہ میں آزاد فلسطین کا مطالبہ
- کراچی: امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم
- کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ہوجائے تو ایسی اسمبلی رکنیت پر لعنت بھیجتے ہیں، مصطفیٰ کمال
- ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج کی تفصیلات جاری کردیں
- کراچی بچاؤ تحریک کے تحت محفل داستان گوئی کا انعقاد
- بھارت نے عالمی سول ایوی ایشن رولز کی دھجیاں اڑا دیں
- کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن میں فارم ہاؤس پر شدید ہوائی فائرنگ، خاتون زخمی، 22 نوجوان گرفتار
- سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا
- حیدرآباد میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، منشیات فروش خاتون گرفتار
- حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد لبنانی فوج نے اپنا پہلا بیان جاری کردیا
- ارشد ندیم کراچی میراتھن کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر
- فلپائن میں امریکی میزائل کی منتقلی سے امن مجروح ہو رہا ہے، چین
- اسپیکر قومی اسمبلی کی مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد
- کے پی حکومت کے پاس ایک ایجنڈا ہے کہ جلسہ اور ناچ گانا کہاں کرنا ہے، فیصل کریم کنڈی
اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف : چہرے پہچاننے کی صلاحیت متاثر
لاہور: پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے ایک ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے جس میں وہ چہرے پہچاننے کی صلاحیت سے محروم ہو رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں اُشنا نے بتایا کہ وہ ’پراسوپیگنوسیا‘ نامی بیماری کا شکار ہیں جسے چہرے کا اندھا پن بھی کہا جاتا ہے۔
اُشنا شاہ نے لکھا کہ یہ بیماری ان کے لیے ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے اور وہ اکثر لوگوں کے چہرے پہچاننے میں دشواری محسوس کرتی ہیں، جو کبھی ان کے لیے ایک مذاق کی بات ہوتی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس پیغام کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ کر رہی ہیں تاکہ لوگ ان کی حالت کو سمجھ سکیں اور بدگمانی کا شکار نہ ہوں۔
اداکارہ نے معاشرے میں پراسوپیگنوسیا کی آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری کافی لوگوں کو متاثر کر رہی ہے، اور وہ یقین رکھتی ہیں کہ وہ اکیلی نہیں ہیں جو اس مرض کا شکار ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔