
ایکسائز حکام کے مطابق ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ٹنڈو ولی محمد میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملزمہ عنبرین عرف گڈی چانڈیو کو گرفتار کیا جو ٹنڈو ولی محمد حیدرآباد کی رہائشی ہے۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ عنبرین عرف گڈی چانڈیو سول اسپتال حیدرآباد، پیر آباد، ٹنڈو ولی محمد، سری گھاٹ، بکرا پڑی، ہالا اور دیگر علاقوں میں منشیات کی اہم سپلائر ہے۔
ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔