آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز فاروق نائیک کو دوبارہ دلائل دینے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف کسی کرپشن کا ذکر نہیں ، فاروق ایچ نائک


ویب ڈیسک July 15, 2014
آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 22 جولائی کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں سابق صدر زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی دوبارہ دلائل دینے کی استدعا منظور کرلی۔

اسلا آباد میں احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کے وکیل سینیٹر فاروق ایچ نائيک نے دو ریفرنس ميں دوبارہ دلائل دینے کی استدعا کی اور کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں سابق صدر کے خلاف کسی کرپشن کا ذکر نہیں ، عدالت کو لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے وہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں فرد جرم کے بارے میں تکنیکی نکات سامنے لانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل کی درخواست پر سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں