کراچی بچاؤ تحریک کے تحت محفل داستان گوئی کا انعقاد

ویب ڈیسک  اتوار 29 ستمبر 2024
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

  کراچی: کراچی بچاؤ تحریک کی جانب سے محفل داستان گوئی کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف  فن کار فواد خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ 

اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں کنوینر کراچی بچاؤ تحریک سینٹرل کمیٹی خرم علی نیئر، کراچی بچاؤ تحریک گجرنالہ کور کمیٹی کے  کنوینر عارف شاہ و دیگر اراکین، گجرنالہ متاثرین کی نمایاں تعداد اور دیگرطبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

kbt1

داستان گوئی کی  اس محفل میں معروف داستان گو فواد خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی، سینئر صحافی و تجزیہ نگار وارث رضا نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اور  پروگرام کے  آغاز میں سماجی المیہ سنایا۔

kbt2

پروگرام کے آغاز میں عارف شاہ کنوینر کراچی بچاؤ تحریک گجر نالہ کور کمیٹی نے کراچی بچاؤ تحریک کی مختصر تاریخ  پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی بچاؤ تحریک 2018  میں کراچی کے مظلوم عوام کی دادرسی کے لیے قائم کی گئی تھی، اور اسی کی جدوجہد کی  بدولت آج گجر، اورنگی اور محمود نالہ  متاثرین کی آباد کاری اور انہیں حکومت کی جانب سے متبادل جگہ اور گھروں کی تعمیر کے لیے رقم ملنے کا مرحلہ آیا ہے۔

kbt3

پروگرام کے آخر میں کنوینر کراچی بچاؤ تحریک سینٹرل کمیٹی خرم علی نیئر نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔