روحانی دوست

صائم المصطفے صائم

واٹس اپ (0333-8818706)

فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:

دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:

مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔

ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:

1+2+7+1+9+9=29

29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔

11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)

تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔

گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:

سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے

مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:

1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)

تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )

گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔

اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:

(2+9+1=12=1+2=3)

گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

پیر 30 ستمبر تا اتوار 6 اکتوبر2024

پیر30 ستمبر 2024

آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ چار کا عدد تبدیلی اور اپ ڈاؤن کا عدد سمجھا جاتا ہے۔ پیر کے دن چار کا عدد جذبات کو اوپر نیچے کرسکتا ہے۔ گھر، والدہ اور صحت میں معدہ اس کے اثرات کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آپ کے لئے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

آج کا صدقہ: کسی کی غلطی معاف کرنا بھی صدقہ ہے۔ 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِ خاص،’’یارحیم، یارحمٰن یااللّہ‘‘ 11 بار، اول وآخر ایک بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے کم از کم 11 بار لکھیں پھر اثرات ملاحظہ کیجیے!

منگل یکم اکتوبر 2024

آج کا حاکم عدد 1 ہے۔ شہرت یا بدنامی دونوں میں کچھ ہوسکتا ہے۔ ایک کا عدد مریخ کے دن منگل کو آرہا ہے۔ اس لیے اس کا تعلق باوردی اداروں کے ساتھ ہوسکتا ہے اور ان کے متحرک ہونے کا وقت بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،4،5،6 اور9 خصوصاً 5 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: صبروتحمل کو مضبوطی سے تھامیں، آپ کی آزمائش کا دن ہے۔ غصہ پی جائیں، یہ بہترین صدقہ اور تدبیر ہے۔ 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’یاغفار، یاستار، استغفراللّہ العظیم‘‘ 13 بار اول وآخر1 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنے سے نتائج سوفی صد آپ کے حق میں ہوں گے۔

بدھ 2اکتوبر 2024

آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ 8 کا عدد ہمیشہ پانچ کے لیے ٹھیک نہیں رہا ہے۔ خصوصاً اس وقت جب ساتھ دو نہ ہو ٹوٹ پھوٹ اندورنی یا بیرونی ہوسکتی ہے اپنا لہجہ پرسکون رکھیں۔ 2،3،4،6،7اور8 خصوصاً7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور9 خصوصاً 5 یا پیدائش کا دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

آج کا صدقہ: ہوسکتا ہے کوئی آپ سے اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہو ایسا ہو تو درگزر سے کام لینا بھی صدقہ ہے۔ زردرنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے۔ تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص،’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللّہ‘‘ 5 بار اول و آخر 1 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ ان اسمائے الٰہیہ کو 5 بار لکھنا آپ کے لیے سعادتوں کے سو فی صد دروازے کھول دے گا۔

جمعرات 3اکتوبر 2024

آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ بظاہر ایک خوب صورت اور خوشی لانے والا دن ہے لیکن یہ چھوٹے پیمانے پر ہوسکتی ہے۔ ممکن ہے یہ چھوٹی سی خوشی کی لہر بڑی خوشی کو بھی کھینچ لائے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،6،8اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن کا ث ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یار ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: میٹھی چیز 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص،’’سورۂ فاتحہ کی تین بار تلاوت یا ’’یاقدوس، یاوھابُ، یااللّہ‘‘ 3 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔ اللّہ کے ان پاک ناموں کو تین بار لکھیں!

جمعہ 4اکتوبر 2024

آج کا حاکم عدد 1ہے۔ ایک بہتر دن ہے عزت و شہرت کے حوالے سے، اگر کوئی نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مناسب دن ہے ابتدا کرسکتے ہیں لیکن ذاتی حوالے سے مشورہ کرلیں تو بہتر ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،4،5،6 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یانام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لئے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 3،7 اور8 کا عدد خصوصاً 8 یا پیدائشی دن ہفتہ یا جن کے نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

آج کا صدقہ: کسی سے میٹھے بول اور نرم لہجہ بھی صدقہ ہے۔ 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، سورہ کہف ایک بار اور ’’یاودود، یامعید، یااللّہ۔‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔ اول و آخر ایک بار درودشریف لازم پڑھ لیں ان اسمائے الہی کو تین بار لکھیں۔

ہفتہ 5اکتوبر2024

آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ ایک اور اہم دن جو غیرمتوقع صورت حال پیدا کرسکتا ہے۔

زمین سے منسلک تمام کاموں میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے کیوںکہ غیرمتوقع صورت حال ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لئے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائشی دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

آج کا صدقہ: صبر اور خاموشی بہترین تدبیر ہے لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کے لیے سازگار وقت ہے۔ 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذوریا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، کمی رزق کی ہو، سکون کی ہو یا راحتوں کی، اس ورد خاص کو اپنالیں ان شاء اللّہ بند دروزاے کھل جائیں گے،’’یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللّہ‘‘ 8 بار اول و آخر 1 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا تین لکھنا اس کے فوائد کو کئی گنا بڑھادے گا۔

اتوار6 اکتوبر 2024

آج کا حاکم عدد 7 ہے۔ سیروسیاحت، مراقبہ، مطالعہ اور تنہائی میں وقت گزارنے کے لیے موزوں دن ہے۔ ایک خوش بختی لانے والا دن ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4،5،7،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے، لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2 اور 6 خصوصاً 6 عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’یاحی، یاقیوم، یااللّہ‘‘ 13 اول و آخر 1بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنا بہتر ہوگا۔