جولائی اگست پاک سعودی دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ
اعدادوشمار کے مطابق دوماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات 113.055 ملین ڈالر رہے
رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں پاک سعودی دوطرفہ تجارت، مال برداری اخراجات اورنیٹ ویئرز برآمدات میں اضافہ،خوردنی تیل کی درآمد میں کمی ہوئی، لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق دوماہ میں سعودیہ کو برآمدات سے 114.18 ملین ڈالر حاصل ہوئے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حاصل 95.17 ملین ڈالر سے20 فیصدزائد ہیں، سعودیہ سے درآمدات پر 698.33 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خرچ 621.12 ملین ڈالرسے 12.43فیصد زائد ہیں۔
پہلے2 ماہ میں نٹ ویئرز برآمدات سے 821 ملین ڈالر حاصل ہوئے جو گزشہ مالی سال کی اسی مدت میں حاصل 766 ملین ڈالر سے7 فیصد زائد ہیں۔ پہلے 2 ماہ میں 25.33 ملین ڈالر کا سویابین آئل درآمد ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 48.26 ملین ڈالر درآمد سے 90.49فیصدکم ہے،اس دوران 515.64 ملین ڈالر کا پام آئل درآمد ہوا جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 550.95 ملین ڈالر درآمد سے 6.84 فیصدکم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق دوماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات 113.055 ملین ڈالر رہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خرچ 92.110 ملین ڈالر سے 23فیصدزائد ہیں۔ آٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق پہلے دوماہ میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کے 5014 یونٹس فروخت ہوئے جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فروخت 3060 یونٹس سے 64 فیصد زیادہ ہیں۔