اینٹوں کے بھٹے جدید ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ ہو سکے

آج بھی سینکڑوں بھٹے زگ زیگ طریقہ کے بغیر چل رہے ہیں اس وجہ سے ہائی کورٹ نے نوٹس لیا


آصف محمود September 30, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجاب میں آلودگی پیدا کرنے اور زگ زیگ طریقہ پر منتقل نہ ہونے والے اینٹوں کے بھٹوں کو بند کرنے اور جرمانوں کے ساتھ اب مسمار کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب میں اب تک درجنوں بھٹوں کو مسمار کیا گیا ہے۔

بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے اس اقدام کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں رجوع کررکھا ہے جہاں یہ معاملہ زیرسماعت ہے۔

پرونشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2021 میں دعوی کیا تھا کہ پنجاب میں تمام 7986 بھٹوں کو 6 ماہ کے اندر زگ زیگ طریقہ کار پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم آج بھی سینکڑوں بھٹے زگ زیگ طریقہ کے بغیر چل رہے ہیں اس وجہ سے ہائی کورٹ نے نوٹس لیا اور ان بھٹوں کو مسمار کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |