- پائیدار ترقی کیلیے شرح سود 10 فیصد تک کم کرنا ضروری قرار
- نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے
- تجارتی سہولیات معاہدے سے عالمی برآمدات میں 2.7 ، پیداوار میں 0.5 فیصد اضافہ متوقع، ڈبلیو ٹی او
- متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلیے قواعد و ضوابط جاری
- پنجاب حکومت نگراں دور کا تسلسل، 76 فیصد بیورو کریسی بدستور براجمان
- کراچی کی عوام نکلے گی تو کپتان جیل سے رہا ہوں گے، حلیم عادل
- خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس تشکیل پا گئی
- ہماری معیشت میں چینی کردار ناقابل فراموش، محسن نقوی
- کے پی میں آسان انصاف مرکز منصوبہ ناکام، کروڑوں روپے ضائع
- اینٹوں کے بھٹے جدید ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ ہو سکے
- ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
- ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق 2 انجینئر سپرد خاک
- پنجگور میں شہید 7 مزدوروں کی شجاع آباد میں نماز جنازہ اور تدفین
- معیشت بہتر،گرین انرجی کا حصول ہدف، احسن اقبال
- جولائی اگست، پاک سعودی دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ
- ‘طاقت انصاف کا متبادل نہیں ہوسکتی’، چین کا اقوام متحدہ میں آزاد فلسطین کا مطالبہ
- کراچی: امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم
- کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ہوجائے تو ایسی اسمبلی رکنیت پر لعنت بھیجتے ہیں، مصطفیٰ کمال
- ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج کی تفصیلات جاری کردیں
- کراچی بچاؤ تحریک کے تحت محفل داستان گوئی کا انعقاد
خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس تشکیل پا گئی
پشاور: خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا اجلاس ہوا ، جس میں دینی مدارس کی پانچ تنظیموں وفاق المدارس العربیہ، تنطیم المدارس اہلسنت، وفاق المدارس السلفیہ، وفاق المدارس الشیعہ اور رابط المدارس الاسلامیہ پاکستان کے صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کا قیام عمل لایا گیا اور متفقہ طور پر مولانا حسین احمد کو اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان خیبرپختونخوا کا صدر ، وفاق المدارس الشعیہ پاکستان کے مولانا خورشید انور جوادی کو نائب صدر، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے مولانا ڈاکٹر عبدالناصر لطیف کو ناظم اعلی، رابطہ المدارس الاسلامیہ پاکستان کے مولانا عطاء الرحمن کو نائب ناظم اعلیٰ وناظم نشر واشاعت اور وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے مولانا عمر عبدالعزیز کو ناظم مالیات منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر 15 رکنی مجلس عاملہ کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی، مولانا حسین احمد نے کہا کہ دینی مدارس کی آزادی و حریت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔