افغانستان کی صورتحال جنگجوؤں کیلیے سازگار بن گئی سعودی عرب
افغانستان کو دہشتگردوں کا شکار بننے کیلیے اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورت حال جنگجو ملیشیا اور مختلف گروہوں کے لیے سازگار بنی ہوئی ہے۔
افغانستان کو دہشتگردوں کا شکار بننے کیلیے اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ افغانستان میں انسانی بحران اور سیکیورٹی صورتحال درست کرنا ضروری ہے۔
یواین جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر مستردکرتا ہے۔ سعودی عرب جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی عوام کیلیے 5 ارب ڈالر امداد دے چکا ہے۔
فلسطینیوں کیلئے یو این امددی ایجنسیز کے تعاون سے 106ارب ڈالرکے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ امید ہے ایران اپنے ایٹمی، بیلسٹک میزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کریگا۔
سعودی عرب یمن بحران اور بحیرہ احمرکی صورتحال کے پرامن حل کیلئے ہرکوشش کی حمایت کر رہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا عالمی برادری یوکرین روس بحران ختم کرے۔ سعودی عرب اس کیلئے بھرپورکوشش کر رہا ہے۔