پاکستان بھارت سے ایک جیسی محبت ہےدلجیت کا پاکستانی مداح کوتحفہ

دلجیت دوسانج کی پاکستانی مداح کو تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک September 30, 2024
دلجیت دوسانج نے مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران تحفہ پیش کیا:فوٹو:اسکرین گریب

بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کی پاکستانی پرستار کو تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانج نے برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران ہال میں موجود مداحوں کو تحفہ کا دینے کا اعلان کیا۔ پرچی کے ذریعے جن خاتون کا نام نکلا جب وہ اسٹیج پر آئیں تو دلجیت دوسانج نے انہیں خصوصی تحفہ پیش کیا۔

دلجیت دوسانج نے خاتون نے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا تعلق پاکستان ہے ۔ بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان اور ہندوستان دونوں برابر ہیں۔ ہم دونوں کی دل سے عزت اور محبت کرتے ہیں۔

دلیجیت دوسانج کی بات پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بھارتی گلوکار نے پاکستانی مداح کے لیے تالیاں بجوا کر انہیں اسٹیج سے رخصت کیا۔ دلجیت دوسانج کی پاکستانی مداح سے گفتگو اور تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں