طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے 8 ملزمان گرفتار

ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 42 لاکھ روہے ہے، اے این ایف


ویب ڈیسک September 30, 2024
منشیات فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں:فوٹو:فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی ادارتوں میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کارروائیوں میں 42 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔رائیونڈ روڈ لاہور پر واقع یونیورسٹی کے قریب سے 450 گرام چرس اور 20 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

جوہر ٹاؤن لاہور پر واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 130 گرام آئس اور 40 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم سے 120 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب ایک شخص سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ایک اور کارروائی میں اسپتال کے قریب سے 350 گرام چرس سمیت گرفتار ہونے والے ملزم نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔اسلام میں سیکٹر ایف 10 مرکز کے قریب سے موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

دیگرکارروائیوں میں ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد پر مختلف کارروائی میں ملزم سے 28.8 کلو گرام چرس اور 7.2 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں