حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی بیروت پر اسرائیلی حملے جاری مزید 105 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کی لبنانی سرحد کی جانب پیشقدمی سے زمینی حملے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک September 30, 2024
بیروت پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے:فوٹو:سوشل میڈیا

بیروت جاری اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 105 افراد شہید ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی بمباری میں 105 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج بھاری جنگی ہتھیاروں اور اسلحے بردار گاڑیوں کے ہمرا ہ لبنان کی سرحد کی جانب پیش قدمی کررہی ہے جس سے بڑے زمینی حملے کا امکان ہے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 120 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمن میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 4 افراد شہید اور 29 زخمی ہوئے۔دوسری جانب غزہ پر بھی اسرائیلی حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں