الیکشن کمیشن کا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

پیپلزپارٹی کے سابق دورحکومت میں نہ تو بلدیاتی انتخابات کرائے گئے جب کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو بھی بنے ایک سال ہوچکا


ویب ڈیسک July 15, 2014
بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 18 جنوری اور اور پنجاب میں 30 جنوری 2015 کو ہوں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نہ تو پیپلزپارٹی کے سابق دورحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے جب کہ مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت کو بھی بنے ایک سال ہوچکا ہے جب کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے یہی مؤقف اختیار کیا گیا کہ ابھی اس حوالے سے قانون سازی مکمل نہیں ہوئی ہے جس پر سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخاب کرانے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں