پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن کو فون

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو فون کیا اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی۔

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن کو5 سال کے لیے جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیرسٹر گوہر نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکریٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی۔ آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئے میں رابطے جاری ہیں اور اس معاملے پر دونوں جماعتیں مشاورت کررہی ہیں۔