خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

کبریٰ آئیکت کی 2023 میں خود سے شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی


ویب ڈیسک September 30, 2024
ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے آخری پوسٹ میں وزن کم ہونے کا ذکر کیا:فوٹو:فائل

خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی 26 سالہ ٹک ٹاکر کبری آئیکت نے استنبول میں واقع رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔جائے وقوعہ سے ایک خط بھی ملا جسے حکام نے تحویل میں لے لیا جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ خود کشی کا واقعہ 23 ستمبر کو پیش آیا۔

کبری آئیکت کی آخری ٹک ٹاک ویڈیو وہ گھر کی بالکونی کی صفائی کرتی دکھائی دیں۔ انفلوئینسر نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا تھا کہ میرا وزن روزانہ گر رہا ہے۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ میں کیا کروں۔ میں نے ہرکوشش کرلی لیکن وزن میں اضافہ نہیں کرسکی۔ مجھے فوری وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کبریٰ آئیکت نے 2023 میں اپنی خود سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں