روس میں میٹرو ٹرین پٹری سے اتر گئی 20 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی

زخمی ہونے والوں میں 50 افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، روسی وزارت صحت


ویب ڈیسک July 15, 2014
حادثے کے بعد ٹرین میں پھنسے 200 سے زائد افراد کو ٹرین سے نکال لیا گیا ہے،حکام۔ فوٹو؛ رائٹرز

روس کے دارالحکومت میں میٹرو ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترنے سے 20 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے مغرب میں میٹرو ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والو ں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب روس کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 50 افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ماسکو کے ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے حادثے کے بعد ٹرین میں پھنسے 200 سے زائد افراد کو ٹرین سے نکال لیا گیا ہے جب کہ ریل کا ملبہ اٹھانے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں