وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی پنجاب پولیس کو وارننگ

کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہونگے، علی امین گنڈاپور


ویب ڈیسک September 30, 2024
کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہونگے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی۔

پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس میں پیشی کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی اپنی طاقت کا بے جا استعمال نہ کرے، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکمے ملکر قوانین بنارہے ہیں، نگراں حکومت میں پولیس سے وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے، جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں جلسہ کرینگے، یہ گولیاں ،تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے لیکن مقصد تبدیل نہیں کرسکتا، میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کرونگا، میری مشینری راستہ اس لئے کلیئر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں۔

وزیراعلی کے پی پشاور ہائیکورٹ میں پیش، جبری گمشدگی کیخلاف قانون سازی کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں، کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہونگے، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو یہاں لے آؤں گا مگر ان کی فیملیز کا احساس کیا ہے۔

وزیراعلی علی امین کا کہنا تھا کہ عظمی بخاری کہتی ہے میں خیبر پختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں ،پورے پاکستان میں جلسہ کرونگا، بلاول ،مولانا ،پی ڈی ایم اور دیگر جلسے کررہے ہیں انھیں کوئی روکنے والا نہیں، مولانا فضل الرحمان نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت ختم کرو، مولانا آپ مان گئے، امریکہ کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں