ٹریفک حادثے کی جگہ پر رقص کرنا برازیلین انفلوئنسر کو مہنگا پڑ گیا

ریو ڈی جنیرو: برازیل کے ایک گلوکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایم سی لیونہو حال ہی میں شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں جس کی وجہ ان کا ٹریفک حادثے کی جگہ پر رپورٹر کے پیچھے ڈانس کرنا ہے۔

آن لائن وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایم سی لیونہو کو ایک جان لیوا بس حادثے کی جگہ پر براہ راست نشریات کے دوران ایک ٹی وی رپورٹر کے پیچھے رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ واقعہ ریو ڈی جنیرو کے شہر پیرائی میں پیش آیا جہاں 45 مسافروں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں برازیلین امریکی فٹ بال ٹیم کورٹیبا کروکوڈائلز کے تین کھلاڑی بھی ہلاک ہو گئے۔



جائے وقوعہ پر خاتون صحافی ازابیلا کیمپوس نے براہ راست نشریات کا آغاز کیا۔ تاہم لیونہو نے کیمرے کے عملے کی طرف سے رُکنے کے اشارے کے باوجود کیمرہ فریم میں دوڑ کر اور مسکراہٹ کے ساتھ رقص کیا اور لائیو نشریات میں خلل ڈالا۔

متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے بے حسی اور بے عزتی کے طور پر لیونہو کے اقدامات کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔ ایک صارف نے کہا، “یہ سراسر بے عزتی ہے۔ اتنے افسوسناک لمحے میں وہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ یہ حرکت ٹھیک ہے۔