بھارت نے ٹیسٹ میں تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بھارتی اوپنرز روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کر دی


ویب ڈیسک September 30, 2024
فوٹو : بی سی سی آئی

بھارت نے ٹیسٹ فارمیٹ کی تاریخ میں تیز ترین 50 اور 100 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کانپور میں بنگلا دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میں بھارتی اوپنرز روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے محض 3 اوورز میں 50 رنز بنا ڈالے۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے جواب میں بھارتی بلے بازوں کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کا شکیب الحسن کو ممکنہ آخری ٹیسٹ پر تحفہ پیش کردیا

ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیم کی جانب سے 18 گیندوں پر 50 رنز بنائے گئے ہیں۔ اس سے قبل تیز ترین 50 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا، انگلش ٹیم نے رواں سال کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 گیندوں پر تیز ترین 50 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن کو وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بنگلادیشی حکومت

اس کے ساتھ، بھارت نے کانپور ٹیسٹ میں ہی 61 گیندوں پر تیز ترین 100 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔

قبل ازیں، بھارت نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12.2 اوورز میں تیز ترین 100 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم اب اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں