ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، ملزم نے اپنی بہن کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی، حکام


ویب ڈیسک September 30, 2024
(فوٹو: فائل)

ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا اور لاش پھینک دی۔


افسوس ناک واقعہ تھانہ تور ڈھیر کے علاقے میں پیش آیا، جہاں صوابی میں ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا۔


پولیس حکام کے مطابق ایک ماہ قبل لڑکی کی لاش ملی تھی، جس کے بعد اس اندھے کیس کا سراغ لگانے پر قاتل کو گرفتار کیا گیا، تو پتا چلا کہ ٹک ٹاک بنانے پر بہن کو قتل کرکے بھائی نے لاش پھینک دی تھی۔


ملزم ابو مبصر مقتولہ کا بھائی ہے، جس نے بہن کو مار کر لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں