امریکا؛ نائب صدر کیلیے امیدواروں کے درمیان مباحثے کی تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک  پير 30 ستمبر 2024
امریکی صدارتی الیکشن میں نائب صدر کے امیدواروں کے درمیان مباحثہ یکم اکتوبر ہو ہوگا، فوٹو: فائل

امریکی صدارتی الیکشن میں نائب صدر کے امیدواروں کے درمیان مباحثہ یکم اکتوبر ہو ہوگا، فوٹو: فائل

 نیویارک: امریکی صدارتی الیکشن میں نائب صدر کے عہدے کے لیے حکمراں اور اپوزیشن جماعت کے امیدواروں کے درمیان مباحثہ براہ راست ٹی وی نیوز چینل پر نشر ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کے امیدوار برائے نائب صدر ٹِم والز اور اپوزیشن جماعت ریپبلکن کے امیدوار جے ڈی وینس کے درمیان مباحثہ کل یکم اکتوبر کو ہوگا۔

نیویارک میں ہونے والا یہ مباحثہ 90 منٹ پر محیط ہوگا جسے سی بی ایس نیوز چینل پر رات 9 بجے براہ راست دکھایا جائے گا۔

نائب صدر کے امیدواروں کے درمیان مباحثے کی میزبان سی بی ایس “ایوننگ نیوز” کی اینکر نورہ او ڈونل اور “فیس دی نیشن” کی ماڈریٹر مارگریٹ برینن کریں گی۔

اس مباحثے کا کوئی سامعین نہیں ہوگا۔ اسٹیج پر کسی قسم کے پروپس یا پہلے سے لکھے ہوئے نوٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیوز چینل کے پاس امیدواروں کے مائیکروفون کو بند کرنے کا حق ہوگا۔

خیال رہے کہ ڈیموکریٹ کے امیدوار 60 ٹم والز اس وقت مینیسوٹا کے گورنر بھی ہیں جب کہ ریپبلکن کے امیدوار 40 سالہ جے ڈی وینس سینیٹر ہیں۔

صدارتی مباحثے میں کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت لی تھی اور کئی عوامی سروں میں ان کی برتری ظاہر کرتی ہے۔ امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔