قائم علی شاہ اپنی ہی جماعت کے شریک چیرمین آصف زرداری کے بیان کا دفاع نہ کرپائے
کراچی میں قیام امن کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ایک سوچ ہے،سید قائم علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف میرے وزیراعظم ہیں انہیں جس نے بادشاہ کہا سوال ان سے ہی پوچھا جائے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ایک سوچ ہے،صوبائی اور وفاقی حکومت شہر میں امن کے لئے اہم اقدامات اٹھارہی ہیں جبکہ کراچی آپریشن سے بھی امن وامان میں بہتری آئی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو بادشاہ کہنے پر صحافی نے جب وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کیا تو وہ ا پنی جماعت کے شریک چیرمین کے بیان کا دفاع نہ کرپائے بلکہ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف تو میرے وزیراعظم ہیں تاہم جس نے انہیں بادشاہ کہا ہے سوال بھی ان ہی سے پوچھا جائے۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ نوازشریف کو عوام نے وزیراعظم منتخب کیا ہے وہ بادشاہ نہ بنیں اوربادشاہ کی طرح دوسرے صوبوں کے معاملات میں مداخلت بھی بند کریں۔