رنویر سنگھ کے گھر دیر لوٹنے پر دیپیکا پڈوکون کی مزاحیہ پوسٹ وائرل

پوسٹ ان کی اور رنویر سنگھ کی شادی شدہ زندگی کے خوشگوار اور مزاحیہ پہلو کو ظاہر کرتی ہے


ویب ڈیسک September 30, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ حال ہی میں والدین بننے کی خوشیاں منا رہے ہیں جب ستمبر کے اوائل میں ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

دونوں اداکار اپنی نئی زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں اور دیپیکا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جو ان کی اس نئی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔

دیپیکا نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک بچے کی میم شیئر کی جس میں وہ دروازے کے پیچھے سے دوربین کے ذریعے جھانک رہا ہے۔

agsfdsdfa

پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں دیپیکا نے لکھا، "میں جب میرے شوہر کہتے ہیں کہ وہ 5 بجے گھر آئیں گے اور اب 5:01 ہو چکا ہے۔" یہ پوسٹ ان کی اور رنویر سنگھ کی شادی شدہ زندگی کی خوشگوار اور مزاحیہ پہلو کو ظاہر کرتی ہے۔

رنویر سنگھ حال ہی میں ایک ایونٹ میں نظر آئے، جہاں انہوں نے والد بننے پر اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں