خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس میں بار بار بجلی کی لوڈ شیڈنگ

 پشاور: خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس میں متعدد بار لوڈ شیڈنگ ہوئی جس پر ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت شروع ہوا، ایک گھنٹے کے بعد اجلاس میں بجلی بند ہوئی۔

بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کو متعدد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا اور آنکھ مچولی جاری رہی۔ جس پر اسپیکر نے رکن کو اندھیرے میں بات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

اُدھر اسمبلی سے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تجاویز کے خلاف آپریشن کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔  اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان کا نام محسود قبیلے کے نام پر رکھنے کی تجویز بھی متفقہ طور پر منظور ہوئی۔

اسمبلی نے اورسیز پاکستانیوں کے بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر جاری کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔