سوات پولیس کی حراست سے قتل کے ملزم کے فرار پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکار معطل

اہل کاروں سمیت فرار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ سید و شریف میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، پولیس


ویب ڈیسک September 30, 2024
فرار ہونے والا ملزم قتل اور اقدام قتل کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا

ڈی پی او سوات نے پولیس کی حراست سے قتل کے ملزم کے فرار کے معاملے پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی کچہرے کے احاطے سےملزم ہوگیا تھا جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات نے غفلت برتنے پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق اہل کاروں سمیت فرار ملزم کے خلاف تھانہ سید و شریف میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فرار ہونے والا ملزم حضرت علی کو قتل اور اقدام قتل کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں