نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا
دلہن کے گھر کو تالا لگا دیکھ کر گونگا بہرا دلہا بارات تھانے لے گیا
نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا۔
تھانہ چوچک میں ایک غریب بیوہ نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی ہے کہ میرا بیٹا گونگا بہرا ہے جس کا رشتہ طے ہونے کے بعد دلہن والوں نے ساڑھے تین لاکھ روپے لیے تھے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جب ہم بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچے تو وہاں تالا لگا ہوا تھا، آس پڑوس سے پوچھ تاچھ کرنے پر پتا چلا کہ وہ لوگ ایک دن پہلے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
بیوہ نے دہائی دی کہ میرا بیٹا گونگا بہرا ہے، ظالمو نے ہماری ساری جمع پونجی لوٹ لی جو ساڑھے تین لاکھ روپے تھی، نوسر بازوں کو گرفتار کرکے ہمیں ہماری رقم واپس دلائی جائے۔
اس موقع پر گونگے بہرے دلہے کے ہمراہ پوری بارات تھانے کے باہر موجود تھی۔