جب ہم اقتدار میں تھے تو اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں چلنے نہیں دیا یوسف رضا گیلانی

ایک طرف احمد شجاع پاشا اور اشفاق پرویز کیانی تھے جبکہ دوسری طرف نوازشریف کالا کوٹ پہن کر عدالت چلے گئے،سابق وزیراعظم


ویب ڈیسک July 15, 2014
سابق صدر زرداری کے چارحلقوں سے متعلق بیان پر پارٹی ان کےساتھ ہے،سید یوسف رضا گیلانی، فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں چلنے نہیں دیا ایک طرف احمد شجاع پاشا اور اشفاق پرویز کیانی تھے جبکہ دوسری طرف نوازشریف کالا کوٹ پہن کر عدالت چلے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم مستحکم اداروں کو کمزور نہیں کرسکتے تاہم اس وقت پارلیمنٹ بہت کمزور اور باقی ادارے مضبوط ہیں اس لیے نوازشریف کو چاہئے کہ وہ کمزور پارلیمنٹ کو مضبوط کریں کیونکہ ملک کسی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں نہیں چلنے دیا،ایک طرف احمد شجاع پاشا اور اشفاق پرویز کیانی تھے تو دوسری طرف نوازشریف کالا کوٹ پہن کرعدالت پہنچ گئے جبکہ ہمارے دور میں افتخار چوہدری اور پرویز مشرف بھی تھے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق سفیر حسین حقانی سے 3 دن میں استعفیٰ لے کر میمو گیٹ کا مسئلہ حل کیا لیکن اس کے باوجود نوازشریف پھر بھی عدالت گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کے 4 حلقوں سے متعلق بیان پر پارٹی ان کےساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں