- اسکاٹ لینڈ؛ انسانی بستیوں سے الگ خوبصورت کاٹیج فروخت کیلئے پیش
- 81 سالہ خاتون نے مِس یونیورس میں بہترین لباس کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- پختونخوا؛ 9 ماہ میں دہشتگردی کے 492 واقعات؛ 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید ہوئے
- جس دن حکومت کہے گی ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے
- ٹھوڑی پر لان موور رکھ کر طویل فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- پی آئی اے کی پشاور سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
- معمر افراد کا گِرنا ان میں ڈیمنشیا کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، ماہرین
- بشریٰ بی بی جیل میں انڈے کھائیں یا مرغی مریم نواز کو پرواہ نہیں، عظمی بخاری
- بھارتی خاتون نے محض سو کر 9 لاکھ کما لیے، مگر کیسے؟
- گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکشنز اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح
- چاہے کوئی گالیاں دے ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
- باس کیلئے انڈہ، کافی لانے سے انکار پر خاتون نوکری سے فارغ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے
- شامی صدر کے بھائی میجر جنرل ماہرالاسد حملے میں جاں بحق؛ اسرائیلی میڈیا
- ماضی میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہر کراچی آج پرامن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان جیل سے باہر آئینگے یا نہیں؟ منظور وسان نے پیشگوئی کردی
- فنڈز کی عدم ادائیگی، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گھٹنے کی سرجری کروانے سے محروم
- پنجاب بھر میں کالج اور یونیورسٹی طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
گوگل نے سابق ملازم کی خدمات بھاری ڈیل کے عوض دوبارہ حاصل کرلیں
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی نے طویل عرصے تک بطور محققین کام کرنے والے نوم شازیر کی اپنے اے آئی ماڈل کی شریک سربراہی کے لیے 2.7 ارب ڈالر کی ڈیل میں ایک بار خدمات حاصل کرلیں۔ نوم شازیر نے 21 برس تک گوگل میں خدمات انجام دینے کے بعد 2021 میں کمپنی کو خیر باد کہا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر کمپنی کو اس وقت الوداع کہا تھا جب کمپنی نے اس چیٹ بوٹ کو لانچ کرنے سے انکار کیا تھا جو انہوں نے اپنے ساتھی کے ساتھ بنایا تھا۔ کمپنی کو الوداع کہنے کے بعد انہوں نے کریکٹر اے آئی میں بطور سربراہ شمولیت اختیار کی۔
نوم 2017 میں موجودہ اے آئی بوُم کے متعلق لکھے گئے ایک تحقیقی مقالے کے شریک مصنف بھی ہیں۔ کریکٹر اے آئی اس مقالے میں پیش کی گئی تکنیکی جدت کو استعمال کرتی ہے۔ کمپنی 19 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم اکٹھی کر چکی ہے اور گزشتہ برس اس کی ویلیو 1 ارب ڈالر لگائی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نوم شازیر کو واپس کمپنی میں لانے کے لیے 2.7 ارب ڈالر ادا کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔