ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری کیلیے پی ٹی اے نے نئی سہولت شروع کردی

ایس اے پی بزنس ون کا نفاذ ورک فلو میں بہتری ، ڈیٹا مینجمنٹ کے فروغ اور بروقت فیصلہ سازی میں ممدومعاون ثابت ہو گا

فوٹو- فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ایبیکس کنسلٹنگ کی خدمات کے ساتھ کامیابی سے ایس اے پی بزنس ون کا آغاز کر دیا گیا ہے یہ نظام ٹیلی کام کے شعبے میں آپریشنل کارکردگی کی بہتری اور ڈیجیٹل تبدیلی کی توسیع کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ آپریشنز کی بہتری کے ذریعے گورننس کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

ممبر فنانس پی ٹی اے محمد نوید نے اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی اے کے نظام کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ استوار کرنا، سروسز کی فراہمی اور ریگولیٹری کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔


ایبیکس کنسلٹنگ کی سی ای او فاطمہ اسد سید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اداروں کے لئے جدید سلوشنز فراہم کرتے رہیں گے تاکہ اداروں کو آپریشنل سطح پر معاونت فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ ایس اے پی بزنس ون کا نفاذ ورک فلو میں بہتری ، ڈیٹا مینجمنٹ کے فروغ اور بروقت فیصلہ سازی میں ممدومعاون ثابت ہو گا اس اقدام سے پی ٹی اے پاکستان کے جدید ترین ٹیلی کام منظرنامے میں نمایاں طور پر ریگولیٹری اتھارٹی کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے گا۔

یہ اقدام پی ٹی اے کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے جو شفافیت، جوابدہی اور آپریشنل کارکردگی کے فروغ اور ٹیلی کام شعبے کے وسیع تر وژن کے عین مطابق ہے۔
Load Next Story