
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دبئی سے ملتان کے لیے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر طیارے کے انجن میں خرابی کی وارننگ موصول ہوئی جس پر جہاز کے کپتان نے مہارت کے ساتھ ایمرجنسی بریک سسٹم کا استمعال کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت روک لیا۔
ذرائع کے مطابق ٹائرز برسٹ ہونے کے باعث پرواز کے 172 مسافر لاونج منتقل کر دیے گئے جبکہ طیارے میں خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کا عملہ کراچی سے دبئی کے لیے آج رات کی پرواز سے روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پرواز کے کچھ مسافروں کو دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 سے آج رات روانہ کیا جائے گا اور کچھ مسافروں کو پی آئی اے کی پرواز شارجہ سے ملتان کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔