گانوں کی تلاش کے لیے گوگل کا نیا اقدام
کمپنی اینڈرائیڈ صارفین کو گانوں کی تلاش میں آسانی کے لیے کوئک سیٹنگ (کیو ایس) ٹائل متعارف کرانے جارہی ہے
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے اینڈرائیڈ صارفین کو گانوں کی تلاش میں آسانی کے لیے کوئک سیٹنگ (کیو ایس) ٹائل متعارف کرانے جارہی ہے۔
گوگل ایپ 15.39 (جو کہ فی الحال بِیٹا موڈ پر ہے) میں ایک 'سانگ سرچ' کیو ایس ٹائل متعارف کرایا گیا ہے جس میں ایک سادہ سا میوزک نوٹ کا نشان ہے۔
اس کو دبانے ایک فُل اسکرین گلو افیکٹ سامنے آتا ہے جو رواں برس کے ابتدا میں متعارف کرایا گیا تھا اور جب کوئی تلاش ملتی ہے تو گوگل سرچ کے نتائج کا صفحہ کھل جانتا ہے۔
یہ گوگل کی کسی ایپ کا پہلا کیو ایس ٹائل ہے۔
یہ شارٹ کٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گوگل ایپ نے آئی او ایس پر کسٹمائزئبل سرچ وجٹ کو متعارف کرایا تھا جو تیزی کے ساتھ گانوں کو ڈھونڈنے میں مد دیتا ہے، یہ اس فیچر سے مشابہ ہے جو اینڈرائیڈ کے لیے بنایا گیا ہے۔