وزٹ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے دو طرفہ ٹکٹ لازم قرار

لو پروفائل کے حامل مسافروں کو ہدایات کے تحت لازمی چیک کیا جائے، ایف آئی اے کا ایئرلائنز کو مراسلہ


Staff Reporter October 01, 2024
فوٹو:فائل

وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کی بیرون ملک روانگی کے لیے ایک ہی ائیرلائن کا دوطرفہ ٹکٹ لازم قراردے دیا گیا۔

ایف آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز کو مراسلے ارسال کردیے جس میں دونوں اداروں نے ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ کسی صورت جاری نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی جو یک طرفہ ٹکٹ کے حامل ہوں۔

بیرون ممالک خصوصاً بنکاک، ملائیشیا اوردبئی جانے والوں مسافروں کے لئے ہدایات پرعملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا، وزٹ ویزوں پر جاری دوطرفہ ٹکٹ کے لئے الگ الگ ائیرلائنز ٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبر بھی ایک ہونا لازم ہوگا۔

مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ائیرپورٹ پر لو پروفائل کے حامل مسافروں کو ہدایات کے تحت لازمی چیک کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |