ٹیکنالوجی کے ماہر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ سے بھی ناخوش

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکنالوجی ماہر نے 1 لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر (2 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) کی نوکری پر اظہارِ عدم اطمینان کرکے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

انسٹاگرام چینل سیلری اسکیل کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو میں ٹیکنالوجی ماہر نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ کینیڈین ڈالر کماتے ہیں لیکن وہ ان پیسوں سے خوش نہیں ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Piyush Monga (@salaryscale)

انہوں نے بتایا کہ اس کی بڑی وجہ ٹورونٹو کی مہنگی زندگی ہے، گھر کے کرائے کی مد مین تقریباً 4000 کینیڈین ڈالر خرچ ہو ہوجاتے ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو پر پوسٹ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی 73 ہزار سے زائد ویوز اور 1000 سے زائد لائکس ہوگئے۔

ویڈیو لائک کرنے کے ساتھ صارفین اس پر مختلف کمنٹس بھی کرتے تہے۔

ایک صارف کا لکھنا تھا کہ ان صاحب کو دوسری کمپنیوں میں سوئچ کر کے اور پیسے کمانے چاہیئں۔

ایک صارف نے کہا کہ انسان پیسے سے کبھی مطمئن نہیں ہوگا۔ کینڈا میں زندگی کو انجوائے کرو۔ یہ بھارت سے 20 گُنا بہتر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔