- سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملے رکوائے، طیب اردوان
- اسرائیل کا شامی دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ
- مسلم لیگ ن وعدوں کی پاسداری نہیں کرتی، علی حیدر گیلانی
- کسٹم نے کروڑوں کا ٹیکس چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
- پنجاب میں مفت ایمبولینس سروس ایک خواب بن گئی
- خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس اختیارات میں کمی کاعندیہ
- 80 سالہ معمر خاتون اور دیگر 6 خواتین دہشتگردی مقدمے سے ڈسچارج
- 63 اے کیس کا فیصلہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے انتہائی اہم
- علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگا دیا
- اداروں کی نجکاری کیلیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
- ایف بی آر کو پہلی سہہ ماہی کے دوران 2.56 ہزار ارب روپے ٹیکس وصول
- آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری، قومی مالیاتی معاہدے پر تین صوبوں کا اتفاق، سندھ کا اعتراض
- اسرائیلی فوج لبنان میں داخل، زمینی افواج کو فضائیہ کی مدد حاصل، میڈیا کا دعویٰ
- یمنی حوثیوں کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ
- وزٹ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے دو طرفہ ٹکٹ لازم قرار
- لبنان پر کچھ دیر میں زمینی حملے کا امکان، اسرائیل نے امریکا کو پیشگی اطلاع کردی
- سوات میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی
- کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کا فقدان، خاتون نے وارڈ کے باہر بچے کو جنم دے دیا
- کراچی: ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا
- کراچی: خاتون کے پراسرار اغوا کا مقدمہ درج
80 سالہ معمر خاتون اور دیگر 6 خواتین دہشتگردی مقدمے سے ڈسچارج
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے 28 ستمبر کے لیاقت باغ احتجاجی مظاہرہ میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر گرفتار 80 سالہ معمرخاتون روشن جہاںو دیگر6 خواتین کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیکر انہیں دہشت گردی کے مقدمات سے ڈسچارج کر کے رہا کر دیا۔
2 ارکان صوبائی اسمبلی اقبال خٹک اور تنویر اسلم اور خاتون امیدوار اسمبلی سیمابیہ طاہر سمیت 74 گرفتار کارکنوں کو4، 4 دن کا جسمانی ریمانڈ دیدیا اور انھیں دوبارہ 4 اکتوبر کو پیش کرنیکا حکم دیا گیا ہے، 4 گرفتار خواتین انیلہ، فرحت توقیر ،نصرت انور ،ثمینہ ارشاد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔
رہا کی جانے والی خواتین میں بوڑھی روشن جہاں، عائشہ مصطفی ایڈووکیٹ، شمسہ شاہ، غزالہ ، فرحت، نصرت شامل ہیں ، دوران پیشی کارکنوں حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے، مقدمہ میں نامزد عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت 8 اکتوبر تک منظور کرلی اور ایس ایچ او سے مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔